سورت 88 · 26 آیات · مکی

Al-Ghaashiya

غاشیہ

الغاشية
Quran.com پر سنیں اور مطالعہ کریں
88:1صفحہ 592 · پارہ 30

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ هَلْ أَتَىٰكَ حَدِيثُ ٱلْغَـٰشِيَةِ ۝١

کیا تجھے بھی چھپا لینے والی (قیامت) کی خبر پہنچی ہے.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] هَلْ بمعنی قَدْ ہے۔ غَاشِيَةٌ سے مراد قیامت ہے۔ اس لئے کہ اس کی ہولناکیاں تمام مخلوق کو ڈھانک لیں گی۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
88:2صفحہ 592 · پارہ 30

وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَـٰشِعَةٌ ۝٢

اس دن بہت سے چہرے ذلیل ہوں گے.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یعنی کافروں کے چہرے۔ خَاشِعَةٌ جھکے ہوئے، پست اور ذلیل۔ جیسے، نمازی، نماز کی حالت میں اللہ کے سامنے عاجزی اور تذلل سےجھکا ہوتا ہے۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
88:3صفحہ 592 · پارہ 30

عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ ۝٣

(اور) محنت کرنے والے تھکے ہوئے ہوں گے.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] نَاصِبَةٌ کے معنی ہیں، تھک کر چور ہو جانا۔ یعنی انہیں اتنا پر مشقت عذاب ہوگا کہ اس سے ان کا سخت برا حال ہو گا۔ اس کا ایک دوسرا مفہوم یہ ہے کہ دنیا میں عمل کرکرے تھکے ہوئے ہوں گے یعنی بہت عمل کرتے رہے ہوں گے۔ لیکن وہ عمل باطل مذہب کے مطابق یا بدعات پر مبنی ہوں گے، اس لئے عبادات اور اعمال شاقہ کے باوجود جہنم میں جائیں گے۔ چنانچہ اسی مفہوم کی رو سے حضرت ابن عباس (رضي الله عنه) ما نے ”عَامِلَةٌ نَاصِبَةٌ“ سے نصاریٰ مراد لئے ہیں (صحيح البخاري تفسير سورة غاشية)۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
88:4صفحہ 592 · پارہ 30

تَصْلَىٰ نَارًا حَامِيَةً ۝٤

وه دہکتی ہوئی آگ میں جائیں گے.

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
88:5صفحہ 592 · پارہ 30

تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ ءَانِيَةٍ ۝٥

اور نہایت گرم چشمے کا پانی ان کو پلایا جائے گا.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یہاں وہ سخت کھولتا ہوا پانی مراد ہے جس کی گرمی انتہا کو پہنچی ہوئی ہو۔ ( فتح القدیر ) ۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
88:6صفحہ 592 · پارہ 30

لَّيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٍ ۝٦

ان کے لئے سوائے کانٹے دار درختوں کے اور کچھ کھانے کو نہ ہوگا.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یہ ایک کانٹے دار درخت ہوتا ہے جسے خشک ہونے پر جانور بھی کھانا پسند نہیں کرتے۔ بہرحال یہ بھی زقوم کی طرح ایک نہایت تلخ، بدمزہ اور ناپاک ترین کھانا ہوگا، جو جز وبدن بنے گا، نہ اس سے بھوک ہی مٹے گی۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
88:7صفحہ 592 · پارہ 30

لَّا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِى مِن جُوعٍ ۝٧

جو نہ موٹا کرے گا نہ بھوک مٹائے گا.

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
88:8صفحہ 592 · پارہ 30

وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌ ۝٨

بہت سے چہرے اس دن تروتازه اور (آسوده حال) ہوں گے.

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
88:9صفحہ 592 · پارہ 30

لِّسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ ۝٩

اپنی کوشش پر خوش ہوں گے.

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
88:10صفحہ 592 · پارہ 30

فِى جَنَّةٍ عَالِيَةٍ ۝١٠

بلند وباﻻ جنتوں میں ہوں گے.

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
88:11صفحہ 592 · پارہ 30

لَّا تَسْمَعُ فِيهَا لَـٰغِيَةً ۝١١

جہاں کوئی بیہوده بات نہیں سنیں گے.

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
88:12صفحہ 592 · پارہ 30

فِيهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ ۝١٢

جہاں بہتا ہوا چشمہ ہوگا.

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
88:13صفحہ 592 · پارہ 30

فِيهَا سُرُرٌ مَّرْفُوعَةٌ ۝١٣

(اور) اس میں اونچے اونچے تخت ہوں گے.

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
88:14صفحہ 592 · پارہ 30

وَأَكْوَابٌ مَّوْضُوعَةٌ ۝١٤

اور آبخورے رکھے ہوئے (ہوں گے).

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
88:15صفحہ 592 · پارہ 30

وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌ ۝١٥

اور ایک قطار میں لگے ہوئے تکیے ہوں گے.

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
88:16صفحہ 592 · پارہ 30

وَزَرَابِىُّ مَبْثُوثَةٌ ۝١٦

اور مخملی مسندیں پھیلی پڑی ہوں گی.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یہ اہل جنت کا تذکرہ ہے، جو جہنمیوں کے برعکس نہایت آسودہ حال اور ہر قسم کی آسائشوں سے بہرہ ور ہوں گے۔ عَيْنٌ بطور جنس کے ہے یعنی متعدد چشمے ہوں گے۔ نَمَارِقُ بمعنی وَسَائِدَ ( تکیے ) ہے زَرَابِيُّ مسندیں، قالین اور گدے بستر مَبْثُوثَةٌ پھیلی ہوئی۔ یعنی یہ مسندیں جگہ جگہ بچھی ہوئی ہوں گی۔ اہل جنت جہاں آرام کرنا چاہیں گے، کر سکیں گے۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
88:17صفحہ 592 · پارہ 30

أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى ٱلْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ ۝١٧

کیا یہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ وه کس طرح پیدا کیے گئے ہیں.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] اونٹ عرب میں عام تھے اور ان عربوں کی غالب سواری یہی تھی، اس لئے اللہ نے اسی کا ذکر کر کے فرمایا کہ اس کی خلقت پر غور کرو، اللہ نے اسے کتنا بڑا وجود عطا کیا ہے اور کتنی قوت وطاقت اس کے اندر رکھی ہے۔ اس کے باوجود وہ تمہارے لئے نرم اور تابع ہے، تم اس پر جتنا چاہو بوجھ لاد دو، وہ انکار نہیں کرے گا، تمہارا ماتحت ہو کر رہے گا۔ علاوہ ازیں اس کا گوشت تمہارے کھانے کے، اس کا دودھ تمہارے پینے کے اور اس کی اون، گرمی حاصل کرنے کے کام آتی ہے۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
88:18صفحہ 592 · پارہ 30

وَإِلَى ٱلسَّمَآءِ كَيْفَ رُفِعَتْ ۝١٨

اور آسمان کو کہ کس طرح اونچا کیا گیا ہے.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یعنی آسمان کتنی بلندی پر ہے، پانچ سو سال کی مسافت پر، پھر بھی بغیر ستون کے وہ کھڑا ہے۔ اس میں کوئی شگاف اور کجی بھی نہیں ہے۔ نیز ہم نے اسے ستاروں سے مزین کیا ہوا ہے۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
88:19صفحہ 592 · پارہ 30

وَإِلَى ٱلْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ ۝١٩

اور پہاڑوں کی طرف کہ کس طرح گاڑ دیئے گئے ہیں.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یعنی کس طرح انہیں زمین پر میخوں کی طرح گاڑ دیا گیا ہے تاکہ زمین حرکت نہ کرے۔ نیز ان میں جو معدنیات اور دیگر منافع ہیں، وہ اس کے علاوہ ہیں۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
88:20صفحہ 592 · پارہ 30

وَإِلَى ٱلْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ ۝٢٠

اور زمین کی طرف کہ کس طرح بچھائی گئی ہے.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یعنی کس طرح اسے ہموار کرکے انسان کے رہنے کے قابل بنایا ہے، وہ اس پر چلتا پھرتا، کاروبار کرتا اور فلک بوس عمارتیں تعمیر کرتا ہے۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
88:21صفحہ 592 · پارہ 30

فَذَكِّرْ إِنَّمَآ أَنتَ مُذَكِّرٌ ۝٢١

پس آپ نصیحت کر دیا کریں (کیونکہ) آپ صرف نصیحت کرنے والے ہیں.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یعنی آپ کا کام صرف تذکیر اور تبلیغ ودعوت ہے، اس کے علاوہ یا اس سے بڑھ کر نہیں۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
88:22صفحہ 592 · پارہ 30

لَّسْتَ عَلَيْهِم بِمُصَيْطِرٍ ۝٢٢

آپ کچھ ان پر داروغہ نہیں ہیں.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] کہ انہیں ایمان لانے پر مجبور کریں۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ ہجرت سے قبل کا حکم ہے جو آیت سیف سے منسوخ ہو گیا، کیوں کہ اس کے بعد نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا۔ ”أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا : لا إِلَهَ إِلا اللهُ فَإِذَا قَالُوهَا، عَصَمُوا مِنِّي دِمَاءَهُمْ وَأَمْوَالَهُمْ إِلا بِحَقِّهَا؛ وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللهِ“۔ (صحيح بخاري، باب وجوب الزكاة مسلم كتاب الإيمان، باب الأمر بقتال الناس حتى يقولوا...) ”مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے قتال کروں یہاں تک کہ وہ لا الہ الا اللہ کا اقرار کر لیں۔ جب وہ یہ اقرار کر لیں گے تو انہوں نے مجھ سے اپنے خونوں اور مالوں کو بچا لیا۔ سوائے حق اسلام کے، ( جو اگر ہمارے علم میں نہ آیا تو ) ان کا حساب اللہ کے ذمے ہے“۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
88:23صفحہ 592 · پارہ 30

إِلَّا مَن تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ ۝٢٣

ہاں! جو شخص روگردانی کرے اور کفر کرے.

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
88:24صفحہ 592 · پارہ 30

فَيُعَذِّبُهُ ٱللَّهُ ٱلْعَذَابَ ٱلْأَكْبَرَ ۝٢٤

اسے اللہ تعالیٰ بہت بڑا عذاب دے گا.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یعنی جہنم کا دائمی عذاب۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
88:25صفحہ 592 · پارہ 30

إِنَّ إِلَيْنَآ إِيَابَهُمْ ۝٢٥

بیشک ہماری طرف ان کا لوٹنا ہے.

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
88:26صفحہ 592 · پارہ 30

ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُم ۝٢٦

پھر بیشک ہمارے ذمہ ہے ان سے حساب لینا.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] مشہور ہے کہ اس کے جواب میں اللَّهُمَّ! حَاسِبْنَا حِسَابًا يَسِيرًا ۔ پڑھا جائے۔ یہ دعا تو نبی (صلى الله عليه وسلم) سے ثابت ہے جو آپ (صلى الله عليه وسلم) اپنی بعض نمازوں میں پڑھتے تھے، جیسا کہ سورۂ انشقاق میں گزرا۔ لیکن اس کے جواب میں پڑھنا، یہ آپ (صلى الله عليه وسلم) سے ثابت نہیں ہے۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ

آف لائن مطالعے کے لیے قرآن محفوظ کریں · مطالعے کا منصوبہ بنائیں

متنی مآخذ اور صحت

اصل عربی: Tanzil Uthmani v1.1. معانی کا ترجمہ: Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3.

تمام 6,236 آیات کے حوالے ماخذ سے جانچے گئے ہیں۔ یہ سالمیت کی فنی جانچ ہے، آزاد علمی جائزہ نہیں۔ ابتدائی بسم اللہ اسی طرح محفوظ ہیں جیسے فراہم کی گئی تھیں۔

# PLEASE DO NOT REMOVE OR CHANGE THIS COPYRIGHT BLOCK
#====================================================================
#
#  Tanzil Quran Text (Uthmani, Version 1.1)
#  Copyright (C) 2007-2026 Tanzil Project
#  License: Creative Commons Attribution 3.0
#
#  This copy of the Quran text is carefully produced, highly 
#  verified and continuously monitored by a group of specialists 
#  at Tanzil Project.
#
#  TERMS OF USE:
#
#  - Permission is granted to copy and distribute verbatim copies 
#    of this text, but CHANGING IT IS NOT ALLOWED.
#
#  - This Quran text can be used in any website or application, 
#    provided that its source (Tanzil Project) is clearly indicated, 
#    and a link is made to tanzil.net to enable users to keep
#    track of changes.
#
#  - This copyright notice shall be included in all verbatim copies 
#    of the text, and shall be reproduced appropriately in all files 
#    derived from or containing substantial portion of this text.
#
#  Please check updates at: http://tanzil.net/updates/
#
#====================================================================
مکمل ماخذی تفصیل اور اجازتیں

ترجمے کا ماخذ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi
Translated by Muhammad Ibrahim Junagarhi, developed under the supervision of the Rowwad Translation Center.
ماخذ کا نسخہ: 1.1.3 · 2025-08-13

QuranEnc.com · معانی کا ترجمہ

ماخذ کی اجازتیں · ترجمے کے مسئلے کی اطلاع دیں

اس زبان کے نسخے میں نام زد شائع شدہ قرآنی ترجمہ استعمال ہوا ہے، الہامی متن کا خودکار ترجمہ نہیں۔

انٹرفیس کا ترجمہ AI کی مدد سے تیار ہوا ہے۔ مادری زبان کے ماہر کا آزاد جائزہ ابھی باقی ہے۔ ترجمے کے مسئلے کی اطلاع دیں · اصل انگریزی پڑھیں