سورت 92 · 21 آیات · مکی

Al-Lail

لیل

الليل
Quran.com پر سنیں اور مطالعہ کریں
92:1صفحہ 595 · پارہ 30

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ وَٱلَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ ۝١

قسم ہے رات کی جب چھا جائے.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یعنی افق پر چھا جائے جس سے دن کی روشنی ختم اور اندھیرا ہو جائے۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
92:2صفحہ 595 · پارہ 30

وَٱلنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ ۝٢

اور قسم ہے دن کی جب روشن ہو.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یعنی رات کا اندھیرا ختم اور دن کا اجالا پھیل جائے۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
92:3صفحہ 595 · پارہ 30

وَمَا خَلَقَ ٱلذَّكَرَ وَٱلْأُنثَىٰٓ ۝٣

اور قسم ہے اس ذات کی جس نے نر وماده کو پیدا کیا.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یہ اللہ نے اپنی قسم کھائی، کیونکہ مرد وعورت دونوں کا خالق اللہ ہی ہے ماموصولہ ہے۔ - یعنی کوئی اچھے عمل کرتا ہے، جس کا صلہ جنت ہے اور کوئی برے عمل کرتا ہے جس کا بدلہ جہنم ہے۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
92:4صفحہ 595 · پارہ 30

إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّىٰ ۝٤

یقیناً تمہاری کوشش مختلف قسم کی ہے.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یعنی کوئی اچھے عمل کرتا ہے، جس کا صلہ جنت ہے اور کوئی برے عمل کرتا ہے جس کا بدلہ جہنم ہے۔ یہ جواب قسم ہے شَتَّى، شَتِيتٌ کی جمع ہے، جیسے مَرِيضٌ کی جمع مَرْضَى۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
92:5صفحہ 595 · پارہ 30

فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَٱتَّقَىٰ ۝٥

جس نے دیا (اللہ کی راه میں) اور ڈرا (اپنے رب سے).[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یعنی خیر کے کاموں میں خرچ کرے گا اور محارم سے بچے گا۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
92:6صفحہ 595 · پارہ 30

وَصَدَّقَ بِٱلْحُسْنَىٰ ۝٦

اور نیک بات کی تصدیق کرتا رہے گا.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یا اچھے صلے کی تصدیق کرے گا، یعنی اس بات پر یقین رکھے گا کہ انفاق اور تقویٰ کا اللہ کی طرف سے عمدہ صلہ ملے گا۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
92:7صفحہ 595 · پارہ 30

فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلْيُسْرَىٰ ۝٧

تو ہم بھی اس کو آسان راستے کی سہولت دیں گے.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] يُسْرَى کا مطلب نیکی اور الْخَصْلَةُ الْحُسْنَى ہے۔ یعنی ہم اس کو نیکی واطاعت کی توفیق دیتے اور ان کو اس کے لئے آسان کر دیتے ہیں۔ مفسرین کہتے ہیں کہ یہ آیت حضرت ابوبکر صدیق (رضي الله عنه) کے بارے میں نازل ہوئی ہے، جنہوں نے چھ غلام آزاد کیے، جنہیں اہل مکہ مسلمان ہونے کی وجہ سے سخت اذیت دیتے تھے۔ ( فتح القدیر ) ۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
92:8صفحہ 595 · پارہ 30

وَأَمَّا مَنۢ بَخِلَ وَٱسْتَغْنَىٰ ۝٨

لیکن جس نے بخیلی کی اور بے پرواہی برتی.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یعنی اللہ کی راہ میں خرچ نہیں کرے گا اور اللہ کے حکم سے بے پرواہی، کرے گا۔ - یا آخرت کی جزا اور حساب کتاب کا انکار کرے گا۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
92:9صفحہ 595 · پارہ 30

وَكَذَّبَ بِٱلْحُسْنَىٰ ۝٩

اور نیک بات کی تکذیب کی.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یا آخرت کی جزا اور حساب کتاب کا انکار کرے گا۔-
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
92:10صفحہ 595 · پارہ 30

فَسَنُيَسِّرُهُۥ لِلْعُسْرَىٰ ۝١٠

تو ہم بھی اس کی تنگی ومشکل کے سامان میسر کر دیں گے.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] عُسْرَى( تنگی ) سےمراد کفر ومعصیت اور طریق شر ہے۔ یعنی ہم اس کے لئے نافرمانی کا راستہ آسان کر دیں گے، جس سے اس کے لئے خیر وسعادت کے راستے مشکل ہو جائیں گے۔ قرآن مجید میں یہ مضمون کئی جگہ بیان کیا گیا ہے کہ جو خیر ورشد کا راستہ اپناتا ہے، اس کے صلے میں اللہ اسے خیر کی توفیق سے نوازتا ہے اور جو شر ومعصیت کو اختیار کرتا ہے، اللہ اس کو اس کے حال پر چھوڑدیتا ہے اور یہ اس تقدیر کے مطابق ہی ہوتا ہے جو اللہ نے اپنے علم سے لکھ رکھی ہے۔ ( ابن کثیر ) یہ مضمون حدیث میں بھی بیان کیا گیا ہے۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا تم عمل کرو، ہر شخص جس کام کے لئے پیدا کیا گیا ہے، وہ اس کے لئے آسان کر دیا جاتا ہے، جو اہل سعادت سے ہوتا ہے، اسے اہل سعادت والے عمل کی توفیق دے دی جاتی ہے اور جو اہل شقاوت سے ہوتا ہے، اس کے لئے اہل شقاوت والے عمل آسان کر دیئے جاتے ہیں۔ ( صحيح البخاري، تفسير سورة الليل )
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
92:11صفحہ 595 · پارہ 30

وَمَا يُغْنِى عَنْهُ مَالُهُۥٓ إِذَا تَرَدَّىٰٓ ۝١١

اس کا مال اسے (اوندھا) گرنے کے وقت کچھ کام نہ آئے گا.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یعنی جب جہنم میں گرے گا تو یہ مال، جسے وہ خرچ نہیں کرتا تھا، کچھ کام نہ آئے گا۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
92:12صفحہ 595 · پارہ 30

إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَىٰ ۝١٢

بیشک راه دکھا دینا ہمارے ذمہ ہے.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یعنی حلال اور حرام، خیر اور شر، ہدایت اور ضلالت کو واضح اور بیان کرنا ہمارے ذمے ہے۔ ( جو کہ ہم نے کر دیا ہے)
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
92:13صفحہ 595 · پارہ 30

وَإِنَّ لَنَا لَلْـَٔاخِرَةَ وَٱلْأُولَىٰ ۝١٣

اور ہمارے ہی ہاتھ آخرت اور دنیا ہے.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یعنی دونوں کے مالک ہم ہی ہیں، ان میں جس طرح چاہیں تصرف کریں اس لئے ان دونوں کے یا ان میں سے کسی ایک کے طالب ہم سے ہی مانگیں کیوں کہ ہر طالب کو ہم ہی اپنی مشیت کے مطابق دیتے ہیں۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
92:14صفحہ 595 · پارہ 30

فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّىٰ ۝١٤

میں نے تو تمہیں شعلے مارتی ہوئی آگ سے ڈرا دیا ہے.

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
92:15صفحہ 596 · پارہ 30

لَا يَصْلَىٰهَآ إِلَّا ٱلْأَشْقَى ۝١٥

جس میں صرف وہی بدبخت داخل ہوگا.

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
92:16صفحہ 596 · پارہ 30

ٱلَّذِى كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ ۝١٦

جس نے جھٹلایا اور (اس کی پیروی سے) منھ پھیر لیا.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] اس آیت سے مرجئہ فرقے نے (جو ایک باطل فرقہ گزرا ہے) استدلال کیا ہے کہ جہنم میں صرف کافر ہی جائیں گے۔ کوئی مسلمان چاہے کتنا ہی گناہ گار ہو، وہ جہنم میں نہیں جائے گا۔ لیکن یہ عقیدہ ان نصوص صریحہ کے خلاف ہے جن سے معلوم ہوتا ہے کہ بہت سے مسلمان بھی، جن کو اللہ تعالیٰ کچھ سزا دینا چاہے گا، کچھ عرصے کے لئے جہنم میں جائیں گے، پھر وہ نبی (صلى الله عليه وسلم) ، ملائکہ اور دیگر صالحین کی شفاعت سے نکال لئے جائیں گے، یہاں حصر کے انداز میں جو کہا گیا ہے، اس کا مطلب ہے کہ جو لوگ پکے کافر اور نہایت بدبخت ہیں، جہنم دراصل ان ہی کے لئے بنائی گئی ہے، جس میں وہ لازمی اور حتمی طور پر اور ہمیشہ کے لئے داخل ہوں گے۔ اگر کچھ نافرمان قسم کے مسلمان جہنم میں جائیں گے تو وہ لازمی اور حتمی طور پر اور ہمیشہ کے لئے نہیں جائیں گے، بلکہ بطور سزا ان کا یہ دخول عارضی ہوگا۔ ( فتح القدیر )۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
92:17صفحہ 596 · پارہ 30

وَسَيُجَنَّبُهَا ٱلْأَتْقَى ۝١٧

اور اس سے ایسا شخص دور رکھا جائے گا جو بڑا پرہیزگار ہو گا.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یعنی جہنم سے دور رہے گا اور جنت میں داخل ہوگا۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
92:18صفحہ 596 · پارہ 30

ٱلَّذِى يُؤْتِى مَالَهُۥ يَتَزَكَّىٰ ۝١٨

جو پاکی حاصل کرنے کے لئے اپنا مال دیتا ہے.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یعنی جو اپنا مال اللہ کے حکم کے مطابق خرچ کرتا ہے تاکہ اس کا نفس بھی اور اس کا مال بھی پاک ہو جائے۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
92:19صفحہ 596 · پارہ 30

وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُۥ مِن نِّعْمَةٍ تُجْزَىٰٓ ۝١٩

کسی کا اس پر کوئی احسان نہیں کہ جس کا بدلہ دیا جا رہا ہو.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یعنی بدلہ اتارنے کے لیے خرچ نہ کرتا ہو۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
92:20صفحہ 596 · پارہ 30

إِلَّا ٱبْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِ ٱلْأَعْلَىٰ ۝٢٠

بلکہ صرف اپنے پروردگار بزرگ وبلند کی رضا چاہنے کے لئے.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] بلکہ اخلاص سے اللہ کی رضا اور جنت میں اس کے دیدار کے لئے خرچ کرتا ہے۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
92:21صفحہ 596 · پارہ 30

وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ ۝٢١

یقیناً وه (اللہ بھی) عنقریب رضامند ہو جائے گا.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یا وہ راضی ہو جائے گا، یعنی جو شخص ان صفات کا حامل ہوگا، اللہ تعالیٰ اسے جنت کی نعمتیں اور عزت وشرف عطا فرمائے گا، جس سے وہ راضی ہو جائے گا۔ اکثر مفسرین نے کہا ہے بلکہ بعض نے اجماع تک نقل کیا ہے کہ یہ آیات حضرت ابوبکر صدیق (رضي الله عنه) کی شان میں نازل ہوئی ہیں۔ تاہم معنی ومفہوم کے اعتبار سے یہ عام ہیں۔ جو بھی ان صفات عالیہ سے متصف ہوگا، وہ بارگاہ الٰہی میں ان کا مصداق قرار پائے گا۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ

آف لائن مطالعے کے لیے قرآن محفوظ کریں · مطالعے کا منصوبہ بنائیں

متنی مآخذ اور صحت

اصل عربی: Tanzil Uthmani v1.1. معانی کا ترجمہ: Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3.

تمام 6,236 آیات کے حوالے ماخذ سے جانچے گئے ہیں۔ یہ سالمیت کی فنی جانچ ہے، آزاد علمی جائزہ نہیں۔ ابتدائی بسم اللہ اسی طرح محفوظ ہیں جیسے فراہم کی گئی تھیں۔

# PLEASE DO NOT REMOVE OR CHANGE THIS COPYRIGHT BLOCK
#====================================================================
#
#  Tanzil Quran Text (Uthmani, Version 1.1)
#  Copyright (C) 2007-2026 Tanzil Project
#  License: Creative Commons Attribution 3.0
#
#  This copy of the Quran text is carefully produced, highly 
#  verified and continuously monitored by a group of specialists 
#  at Tanzil Project.
#
#  TERMS OF USE:
#
#  - Permission is granted to copy and distribute verbatim copies 
#    of this text, but CHANGING IT IS NOT ALLOWED.
#
#  - This Quran text can be used in any website or application, 
#    provided that its source (Tanzil Project) is clearly indicated, 
#    and a link is made to tanzil.net to enable users to keep
#    track of changes.
#
#  - This copyright notice shall be included in all verbatim copies 
#    of the text, and shall be reproduced appropriately in all files 
#    derived from or containing substantial portion of this text.
#
#  Please check updates at: http://tanzil.net/updates/
#
#====================================================================
مکمل ماخذی تفصیل اور اجازتیں

ترجمے کا ماخذ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi
Translated by Muhammad Ibrahim Junagarhi, developed under the supervision of the Rowwad Translation Center.
ماخذ کا نسخہ: 1.1.3 · 2025-08-13

QuranEnc.com · معانی کا ترجمہ

ماخذ کی اجازتیں · ترجمے کے مسئلے کی اطلاع دیں

اس زبان کے نسخے میں نام زد شائع شدہ قرآنی ترجمہ استعمال ہوا ہے، الہامی متن کا خودکار ترجمہ نہیں۔

انٹرفیس کا ترجمہ AI کی مدد سے تیار ہوا ہے۔ مادری زبان کے ماہر کا آزاد جائزہ ابھی باقی ہے۔ ترجمے کے مسئلے کی اطلاع دیں · اصل انگریزی پڑھیں