سورت 77 · 50 آیات · مکی

Al-Mursalaat

مرسلات

المرسلات
Quran.com پر سنیں اور مطالعہ کریں
77:1صفحہ 580 · پارہ 29

بِسْمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحْمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ وَٱلْمُرْسَلَـٰتِ عُرْفًا ۝١

دل خوش کن چلتی ہواؤں کی قسم.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] اس مفہوم کے اعتبار سے عرفاً کے معنی پے درپے ہوں گے۔ بعض نے مرسلات سے فرشتے یا انبیا مراد لیے ہیں۔ اس صورت میں عرفاً کے معنی وحی الہی‘ یا احکام شریعت ہوں گے۔ یہ مفعول لہ ہوگا لأجل العرف یا منصوب بنزع الخافض- بالعُرفِ
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:2صفحہ 580 · پارہ 29

فَٱلْعَـٰصِفَـٰتِ عَصْفًا ۝٢

پھر زور سے جھونکا دینے والیوں کی قسم.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یا فرشتے مراد ہیں، جو بعض دفعہ ہواؤں کے عذاب کے ساتھ بھیجے جاتے ہیں۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:3صفحہ 580 · پارہ 29

وَٱلنَّـٰشِرَٰتِ نَشْرًا ۝٣

پھر (ابر کو) ابھار کر پراگنده کرنے والیوں[1] کی قسم.[2]

ترجمے کے حواشی
[1] یا فرشتے مراد ہیں، جو بعض دفعہ ہواؤں کے عذاب کے ساتھ بھیجے جاتے ہیں۔ [2] یا ان فرشتوں کی قسم، جو بادلوں کو منتشر کرتے ہیں یا فضائے آسمانی میں اپنے پر پھیلاتے ہیں۔ تاہم امام ابن کثیر اور امام طبری نے ان تینوں ہوائیں مراد لینے کو راجح قرار دیا ہے، جیسے کہ ترجمے میں بھی اسی کو اختیار کیا ہے۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:4صفحہ 580 · پارہ 29

فَٱلْفَـٰرِقَـٰتِ فَرْقًا ۝٤

پھر حق وباطل کو جدا جدا کر دینے والے.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یعنی ان فرشتوں کی قسم جو حق و باطل کے درمیان فرق کرنے والے احکام لے کر اترتے ہیں۔ یا مراد آیات قرآنیہ ہیں، جن سے حق و باطل اور حلال و حرام کی تمیز ہوتی ہے یا رسول مراد ہیں جو وحی الٰہی کے ذریعے سے حق و باطل کے درمیان فرق واضح کرتے ہیں۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:5صفحہ 580 · پارہ 29

فَٱلْمُلْقِيَـٰتِ ذِكْرًا ۝٥

اور وحی ﻻنے والے فرشتوں کی قسم.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] جو اللہ کا کلام پیغمبروں تک پہنچاتے ہیں یا رسول مراد ہیں جو اللہ کی طرف سے نازل کردہ وحی، اپنی امتوں کو پہنچاتے ہیں۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:6صفحہ 580 · پارہ 29

عُذْرًا أَوْ نُذْرًا ۝٦

جو (وحی) الزام اتارنے یا آگاه کردینے کے لیے ہوتی ہے.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] دونوں مفعول لہ ہیں، لأجل العذار والإنذار یعنی فرشتے وحی لے کر آتے ہیں تاکہ لوگوں پر دلیل قائم ہو جائے اور یہ عذر باقی نہ رہے کہ ہمارے پاس تو کوئی اللہ کا پیغام ہی لے کر نہیں آیا یا مقصد ڈرانا ہے ان کو جو انکار یا کفر کرنے والے ہوں گے۔ یا معنی ہیں مومنوں کے لئے خوشخبری، اور کافروں کے لئے ڈراوا۔ امام شوکانی فرماتے ہیں کہ مرسلات، عاصفات، اور ناشرات سے مراد ہوائیں اور فارقات، اور ملقیات سے فرشتے ہیں۔ یہی بات راجح ہے۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:7صفحہ 580 · پارہ 29

إِنَّمَا تُوعَدُونَ لَوَٰقِعٌ ۝٧

جس چیز کا تم سے وعده کیا جاتا ہے وہ یقیناً ہونے والی ہے.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] قسموں سے مراد، مقسم علیہ کی اہمیت سامعین پر واضح کرنا اور اس کی صداقت کو ظاہر کرنا ہوتا ہے۔ مقسم علیہ (یا جواب قسم) یہ ہے کہ تم سے قیامت کا جو وعدہ کیا جاتا ہے، وہ یقینا واضح ہونے والی ہے، یعنی اس میں شک کرنے کی نہیں بلکہ اس کے لئے تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ قیامت کب واقع ہوگی؟ اگلی سورت میں اس کو واضح کیا جا رہا ہے۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:8صفحہ 580 · پارہ 29

فَإِذَا ٱلنُّجُومُ طُمِسَتْ ۝٨

پس جب ستارے بے نور کردئے جائیں گے.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] طَمْس کے معنی مٹ جانے اور بےنشان ہونے کے ہیں، یعنی جب ستاروں کی روشنی ختم بلکہ ان کا نشان تک مٹ جائے گا۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:9صفحہ 580 · پارہ 29

وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ فُرِجَتْ ۝٩

اور جب آسمان توڑ پھوڑ دیا جائے گا.

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:10صفحہ 580 · پارہ 29

وَإِذَا ٱلْجِبَالُ نُسِفَتْ ۝١٠

اور جب پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے کر کے اڑا دیئے جائیں گے.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یعنی انہیں زمین سے اکھیڑ کر ریزہ ریزہ کر دیا جائے گا اور زمین بالکل صاف اور ہموار کر دی جائے گی۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:11صفحہ 580 · پارہ 29

وَإِذَا ٱلرُّسُلُ أُقِّتَتْ ۝١١

اور جب رسولوں کو وقت مقرره پر ﻻیا جائے گا.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یعنی فصل وقضا کے لیے ان کے بیانات سن کر ان کی قوموں کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:12صفحہ 580 · پارہ 29

لِأَىِّ يَوْمٍ أُجِّلَتْ ۝١٢

کس دن کے لیے (ان سب کو) مؤخر کیا گیا ہے؟[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یہ استفہام تعظیم اور تعجب کے لئے ہےیعنی کیسے عظیم دن کے لئے، جس کی شدت اور ہولناکی، لوگوں کے لئے سخت تعجب انگیز ہوگی، ان پیغمبروں کے جمع ہونے کا وقت دیا گیا ہے۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:13صفحہ 580 · پارہ 29

لِيَوْمِ ٱلْفَصْلِ ۝١٣

فیصلے کے دن کے لیے.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یعنی جس دن لوگوں کے درمیان فیصلہ کیا جائے گا کوئی جنت میں اور کوئی دوزخ میں جائے گا۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:14صفحہ 580 · پارہ 29

وَمَآ أَدْرَىٰكَ مَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ۝١٤

اور تجھے کیا معلوم کہ فیصلے کا دن کیا ہے؟

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:15صفحہ 580 · پارہ 29

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ۝١٥

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یعنی ہلاکت ہے بعض کہتے ہیں "ویل"جہنم کی ایک وادی کا نام ہے، یہ آیت اس سورت میں بار بار دہرائی گئی ہے۔ اس لیے کہ ہر مکذب کا جرم ایک دوسرے سے مختلف نوعیت کا ہوگا اور اسی حساب سے عذاب کی نوعیتیں بھی مختلف ہوں گی، بنابریں اسی ویل کی مختلف قسمیں ہیں جسے مختلف مکذبین کے لیے الگ الگ بیان کیا گیا ہے۔ (فتح القدیر)
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:16صفحہ 580 · پارہ 29

أَلَمْ نُهْلِكِ ٱلْأَوَّلِينَ ۝١٦

کیا ہم نے اگلوں کو ہلاک نہیں کیا؟

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:17صفحہ 580 · پارہ 29

ثُمَّ نُتْبِعُهُمُ ٱلْـَٔاخِرِينَ ۝١٧

پھر ہم ان کے بعد پچھلوں کو ﻻئے.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یعنی کفار مکہ اور ان کے ہم مشرب، جنہوں نے رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کی تکذیب کی۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:18صفحہ 580 · پارہ 29

كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِٱلْمُجْرِمِينَ ۝١٨

ہم گنہگاروں کے ساتھ اسی طرح کرتے ہیں.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یعنی سزا دیتے ہیں دنیا میں اور آخرت میں۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:19صفحہ 580 · پارہ 29

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ۝١٩

اس دن جھٹلانے والوں کے لیے ویل (افسوس) ہے.

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:20صفحہ 581 · پارہ 29

أَلَمْ نَخْلُقكُّم مِّن مَّآءٍ مَّهِينٍ ۝٢٠

کیا ہم نے تمہیں حقیر پانی سے (منی سے) پیدا نہیں کیا.

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:21صفحہ 581 · پارہ 29

فَجَعَلْنَـٰهُ فِى قَرَارٍ مَّكِينٍ ۝٢١

پھر ہم نے اسے مضبوط ومحفوظ جگہ میں رکھا.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یعنی رحم مادر میں۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:22صفحہ 581 · پارہ 29

إِلَىٰ قَدَرٍ مَّعْلُومٍ ۝٢٢

ایک مقرره وقت تک.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یعنی مدت حمل تک نو یا چھ مہینے۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:23صفحہ 581 · پارہ 29

فَقَدَرْنَا فَنِعْمَ ٱلْقَـٰدِرُونَ ۝٢٣

پھر ہم نے اندازه کیا[1] اور ہم کیا خوب اندازه کرنے والے ہیں.

ترجمے کے حواشی
[1] یعنی رحم مادر میں جسمانی ساخت و ترکیب و صحیح اندازہ کیا کہ دونوں آنکھوں، دونوں ہاتھوں اور دونوں پیروں اور دونوں کانوں کے درمیان اور دیگر اعضا کا ایک دوسرے کے درمیان کتنا فاصلہ رہنا چاہیئے۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:24صفحہ 581 · پارہ 29

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ۝٢٤

اس دن تکذیب کرنے والوں کی خرابی ہے.

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:25صفحہ 581 · پارہ 29

أَلَمْ نَجْعَلِ ٱلْأَرْضَ كِفَاتًا ۝٢٥

کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا؟

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:26صفحہ 581 · پارہ 29

أَحْيَآءً وَأَمْوَٰتًا ۝٢٦

زندوں کو بھی اور مردوں کو بھی.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یعنی زمین زندوں کو اپنی پشت پر اور مردوں کو اپنے اندر سمیٹ لیتی ہے۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:27صفحہ 581 · پارہ 29

وَجَعَلْنَا فِيهَا رَوَٰسِىَ شَـٰمِخَـٰتٍ وَأَسْقَيْنَـٰكُم مَّآءً فُرَاتًا ۝٢٧

اور ہم نے اس میں بلند وبھاری پہاڑ بنادیے[1] اور تمہیں سیراب کرنے واﻻ میٹھا پانی پلایا.

ترجمے کے حواشی
[1] رواسي راسية کی جمع۔ ثاوبت، جمے ہوئے پہاڑ، شامخات، بلند۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:28صفحہ 581 · پارہ 29

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ۝٢٨

اس دن جھٹلانے والوں کے لیے وائے اور افسوس ہے.

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:29صفحہ 581 · پارہ 29

ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ مَا كُنتُم بِهِۦ تُكَذِّبُونَ ۝٢٩

اس دوزخ کی طرف جاؤ جسے تم جھٹلاتے رہے تھے.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یہ فرشتے جہنمیوں کو کہیں گے۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:30صفحہ 581 · پارہ 29

ٱنطَلِقُوٓا۟ إِلَىٰ ظِلٍّ ذِى ثَلَـٰثِ شُعَبٍ ۝٣٠

چلو تین شاخوں والے سائے کی طرف.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] جہنم سے جو دھواں آئے گا وہ بلند ہو کر تین طرفوں میں پھیل جائے گا، یعنی جس طرح دیوار یا درخت کا سایہ ہوتا ہے، یہ دھواں حقیقت میں اس طرح کا سایہ نہیں ہوگا جس میں جہنمی کچھ سکون حاصل کرلیں۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:31صفحہ 581 · پارہ 29

لَّا ظَلِيلٍ وَلَا يُغْنِى مِنَ ٱللَّهَبِ ۝٣١

جو در اصل نہ سایہ دینے واﻻ ہے اور نہ شعلے سے بچاسکتا ہے.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یعنی جہنم کی حرارت سے بچنا بھی ممکن نہیں ہوگا۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:32صفحہ 581 · پارہ 29

إِنَّهَا تَرْمِى بِشَرَرٍ كَٱلْقَصْرِ ۝٣٢

یقیناً دوزخ چنگاریاں پھینکتی ہے جو مثل محل کے ہیں.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] اس کا ایک ترجمہ ہے جو لکڑی کے بوٹے یعنی بھاری ٹکڑے کے مثل ہیں۔ (بوٹے بمعنی شہتیر کے ٹکڑے، جسے گیلی بھی کہتے ہیں)۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:33صفحہ 581 · پارہ 29

كَأَنَّهُۥ جِمَـٰلَتٌ صُفْرٌ ۝٣٣

گویا کہ وه زرد اونٹ ہیں.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] صفر، أصفر (زرد) کی جمع ہے، لیکن عرب میں اس کا استعمال اسود کے معنی میں بھی ہے۔ اس معنی کی بناء پر مطلب یہ ہے کہ اس کی ایک ایک چنگاڑی اتنی اتنی بڑی ہوگی جیسے محل یا قلعہ۔ پھر ہر چنگاڑی کے مذید اتنے بڑے بڑے ٹکڑے ہو جائیں گے جیسے اونٹ ہوتے ہیں۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:34صفحہ 581 · پارہ 29

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ۝٣٤

آج ان جھٹلانے والوں کی درگت ہے.

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:35صفحہ 581 · پارہ 29

هَـٰذَا يَوْمُ لَا يَنطِقُونَ ۝٣٥

آج (کا دن) وه دن ہے کہ یہ بول بھی نہ سکیں گے.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] محشر میں کافروں کی مختلف حالتیں ہوں گی۔ ایک وقت وہ ہوگا کہ وہ وہاں بھی جھوٹ بولیں گے پھر اللہ ان کے مونہوں پر مہر لگا دے گا اور ان کے ہاتھ پاؤں گواہی دیں گے پھر جس وقت ان کو جہنم میں لے جایا جارہا ہوگا اس وقت عالم اضطراب وپریشانی میں ان کی زبانیں بھی گنگ ہو جائیں گی۔ بعض کہتے ہیں کہ بولیں گے تو سہی لیکن ان کے پاس حجت کوئی نہیں ہوگی۔ گویا ان کو بات کرنی ہی نہیں آئے گی۔ جیسے ہم دنیا میں ایسے شخص کی بابت کہتے ہیں جس کے پاس کوئی تسلی بخش دلیل نہیں ہوتی، وہ تو ہمارے سامنے بول ہی نہیں سکا۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:36صفحہ 581 · پارہ 29

وَلَا يُؤْذَنُ لَهُمْ فَيَعْتَذِرُونَ ۝٣٦

نہ انہیں معذرت کی اجازت دی جائے گی.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] مطلب یہ ہے کہ ان کے پاس پیش کرنے کے لیے معقول عذر ہی نہیں ہوگا جسے وہ پیش کرسکیں گے۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:37صفحہ 581 · پارہ 29

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ۝٣٧

اس دن جھٹلانے والوں کی خرابی ہے۔

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:38صفحہ 581 · پارہ 29

هَـٰذَا يَوْمُ ٱلْفَصْلِ ۖ جَمَعْنَـٰكُمْ وَٱلْأَوَّلِينَ ۝٣٨

یہ ہے فیصلے کا دن ہم نے تمہیں اور اگلوں کو سب کو جمع کرلیا ہے.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یہ اللہ کے بندوں سے خطاب فرمائے گا کہ ہم نے تمہیں اپنی قدرت کاملہ سے فیصلہ کرنے کے لئے ایک ہی میدان میں جمع کر لیا۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:39صفحہ 581 · پارہ 29

فَإِن كَانَ لَكُمْ كَيْدٌ فَكِيدُونِ ۝٣٩

پس اگر تم مجھ سے کوئی چال چل سکتے ہو تو چل لو.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یہ سخت وعید اور تہدید ہے کہ اگر تم میری گرفت سے بچ سکتے ہو اور میرے حکم سے نکل سکتے ہو تو بچ اور نکل کے دکھاؤ۔ لیکن وہاں کس میں یہ طاقت ہوگی؟ یہ آیت بھی ایسے ہی ہے، جیسے یہ آیت ہے «يَا مَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ إِنِ اسْتَطَعْتُمْ...» (الرحمٰن: 33)
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:40صفحہ 581 · پارہ 29

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ۝٤٠

وائے ہے اس دن جھٹلانے والوں کے لیے.

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:41صفحہ 581 · پارہ 29

إِنَّ ٱلْمُتَّقِينَ فِى ظِلَـٰلٍ وَعُيُونٍ ۝٤١

بیشک پرہیزگار لوگ سایوں میں ہیں[1] اور بہتے چشموں میں.

ترجمے کے حواشی
[1] یعنی درختوں اور محلات کے سائے، آگ کے دھوئیں کا سایہ نہیں ہوگا جیسے مشرکین کے لئے ہوگا۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:42صفحہ 581 · پارہ 29

وَفَوَٰكِهَ مِمَّا يَشْتَهُونَ ۝٤٢

اور ان میووں میں جن کی وه خواہش کریں.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] ہر قسم کے پھل، جب بھی خواہش کریں گے، آ موجود ہونگے۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:43صفحہ 581 · پارہ 29

كُلُوا۟ وَٱشْرَبُوا۟ هَنِيٓـًٔۢا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ ۝٤٣

(اے جنتیو!) کھاؤ پیو مزے سےاپنے کیے ہوئے اعمال کے بدلے.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یہ بطور احسان انہیں کہا جائے گا۔ بما کنتم میں با سبب کے لئے ہے یعنی جنت کی یہ نعمتیں ان اعمال صالحہ کی وجہ سے تمہیں ملی ہیں جو تم دنیا میں کرتے تھے اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ کی رحمت کے حصول کا ذریعہ جس کی وجہ سے انسان جنت میں داخل ہوگا اعمال صالحہ ہیں۔ جو لوگ عمل صالح کے بغیر اللہ کی رحمت کی امید رکھتے ہیں ان کی مثال ایسے ہے جیسے کوئی زمین میں ہل چلائے اور بیج بوئے بغیر فصل کا امیدوار ہو یا تخم حنظل بوکر خوش ذائقہ پھلوں کی امید رکھے۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:44صفحہ 581 · پارہ 29

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ۝٤٤

یقیناً ہم نیکی کرنے والوں کو اسی طرح جزا دیتے ہیں.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] اس میں بھی اس امر کی ترغیب و تلقین ہے کہ اگر آخرت میں حسن انجام کے طالب ہو تو دنیا میں نیکی اور بھلائی کا راستہ اپناؤ۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:45صفحہ 581 · پارہ 29

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ۝٤٥

اس دن سچا نہ جاننے والوں کے لیے ویل (افسوس) ہے.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] کہ اہل تقویٰ کے حصے میں جنت کی نعمتیں آئیں اور ان کے حصے میں بڑی بد بختی۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:46صفحہ 581 · پارہ 29

كُلُوا۟ وَتَمَتَّعُوا۟ قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجْرِمُونَ ۝٤٦

(اے جھٹلانے والو) تم دنیا میں تھوڑا سا کھا لو اور فائده اٹھا لو بیشک تم گنہگار ہو.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یہ مکذبین قیامت کو خطاب ہے اور یہ امر، تہدید و وعید کے لئے ہے، یعنی اچھا چند روز خوب عیش کر لو، تم جیسے مجرمین کے لئے شکنجہ عذاب تیار ہے۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:47صفحہ 581 · پارہ 29

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ۝٤٧

اس دن جھٹلانے والوں کے لیے سخت ہلاکت ہے.

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:48صفحہ 581 · پارہ 29

وَإِذَا قِيلَ لَهُمُ ٱرْكَعُوا۟ لَا يَرْكَعُونَ ۝٤٨

ان سے جب کہا جاتا ہے کہ رکوع کر لو تو نہیں کرتے.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یعنی جب ان کو نماز پڑھنے کا حکم دیا جاتا ہے، تو نماز نہیں پڑھتے۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:49صفحہ 581 · پارہ 29

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ ۝٤٩

اس دن جھٹلانے والوں کی تباہی ہے.[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یعنی ان کے لیے جو اللہ کے اوامر ونواہی کو نہیں مانتے۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ
77:50صفحہ 581 · پارہ 29

فَبِأَىِّ حَدِيثٍۭ بَعْدَهُۥ يُؤْمِنُونَ ۝٥٠

اب اس قرآن کے بعد کس بات پر ایمان ﻻئیں گے؟[1]

ترجمے کے حواشی
[1] یعنی جب قرآن پر ایمان نہیں لائیں گے تو اس کے بعد اور کون سا کلام ہے جس پر ایمان لائیں گے؟ یہاں بھی حدیث کا اطلاق قرآن پر ہوا ہے، جیسا کہ اور بھی بعض مقامات پر کیا گیا ہے۔ ایک ضعیف روایت میں ہے کہ جو سورۂ تین کی آخری آیت أَلَيْسَ الله... الآية پڑھے تو وہ جواب میں کہے بَلَى ٰ وَأَنَا عَلَى ذَلِكَ مِنَ الشَّاهِدِينَ، اور سورۂ قیامت کے آخر کے جواب میں بَلَى اور فَبِأَيِّ حَدِيثٍ بَعْدَهُ يُؤْمِنُونَ کے جواب میں آمَنَّا بِالله، کہے۔ (أبوداؤد، باب مقدار الرکوع والسجود، وضعیف أبی داود، ألبانی) بعض علماء کے نزدیک سامع کو بھی جواب دینا چاہیے۔
Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
میری سوچ

آف لائن مطالعے کے لیے قرآن محفوظ کریں · مطالعے کا منصوبہ بنائیں

متنی مآخذ اور صحت

اصل عربی: Tanzil Uthmani v1.1. معانی کا ترجمہ: Urdu Translation - Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3.

تمام 6,236 آیات کے حوالے ماخذ سے جانچے گئے ہیں۔ یہ سالمیت کی فنی جانچ ہے، آزاد علمی جائزہ نہیں۔ ابتدائی بسم اللہ اسی طرح محفوظ ہیں جیسے فراہم کی گئی تھیں۔

# PLEASE DO NOT REMOVE OR CHANGE THIS COPYRIGHT BLOCK
#====================================================================
#
#  Tanzil Quran Text (Uthmani, Version 1.1)
#  Copyright (C) 2007-2026 Tanzil Project
#  License: Creative Commons Attribution 3.0
#
#  This copy of the Quran text is carefully produced, highly 
#  verified and continuously monitored by a group of specialists 
#  at Tanzil Project.
#
#  TERMS OF USE:
#
#  - Permission is granted to copy and distribute verbatim copies 
#    of this text, but CHANGING IT IS NOT ALLOWED.
#
#  - This Quran text can be used in any website or application, 
#    provided that its source (Tanzil Project) is clearly indicated, 
#    and a link is made to tanzil.net to enable users to keep
#    track of changes.
#
#  - This copyright notice shall be included in all verbatim copies 
#    of the text, and shall be reproduced appropriately in all files 
#    derived from or containing substantial portion of this text.
#
#  Please check updates at: http://tanzil.net/updates/
#
#====================================================================
مکمل ماخذی تفصیل اور اجازتیں

ترجمے کا ماخذ

Urdu Translation - Muhammad Junagarhi
Translated by Muhammad Ibrahim Junagarhi, developed under the supervision of the Rowwad Translation Center.
ماخذ کا نسخہ: 1.1.3 · 2025-08-13

QuranEnc.com · معانی کا ترجمہ

ماخذ کی اجازتیں · ترجمے کے مسئلے کی اطلاع دیں

اس زبان کے نسخے میں نام زد شائع شدہ قرآنی ترجمہ استعمال ہوا ہے، الہامی متن کا خودکار ترجمہ نہیں۔

انٹرفیس کا ترجمہ AI کی مدد سے تیار ہوا ہے۔ مادری زبان کے ماہر کا آزاد جائزہ ابھی باقی ہے۔ ترجمے کے مسئلے کی اطلاع دیں · اصل انگریزی پڑھیں